9 نومبر 2026 - 22:07
امریکی طیارے اور ڈرونز جو جنگ میں تباہ ہوئے - 1

سپاہ پاسداران کے ترجمان نے کہا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس نے تیسری مسلط کردہ جنگ میں دشمن کے 260 سے زیادہ طیاروں کا مقابلہ کیا اور ان میں سے زیادہ تر کو مار گرایا؛ ایسی کامیابی جس نے جدید جنگی طیاروں اور حملہ آور ڈرونز کے مقابلے میں ایران کی دفاعی صلاحیت کو عیاں و نمایاں کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے ہفتۂ ایرواسپیس کے موقع پر ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سپاہ کی ایرواسپیس فورس نے تیسری مسلط جنگ میں 260 سے زیادہ دشمن طیاروں کا مقابلہ کیا اور ان میں سے بیشتر کو مار گرایا۔

امریکی طیارے اور ڈرونز جو جنگ میں تباہ ہوئے - 1

انھوں نے دفاعی نظاموں کی تیاری میں سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس فورس کے تیز رفتار تکنیکی داخلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے: یہ سفر دوسرے دفاع مقدس ـ یعنی 12 روزہ مسلط کردہ جنگ ـ کے بعد شروع ہؤا اور اسی مختصر موقع میں ایرواسپیس فورس ترقی کی ایسی سطح پر پہنچی کہ یہ فورس تیسرے دفاع مقدس دفاع ـ یا جنگ رمضان ـ میں اتنی بڑی تعداد میں دشمن طیاروں کا مقابلہ کر سکی۔

امریکی طیارے اور ڈرونز جو جنگ میں تباہ ہوئے - 1

سپاہ کے ترجمان نے مزید ایف-35، ایف-16 اور ایف-15 جنگی طیاروں، آر کیو-4، (ایم کیو-4) آربیٹر، لوکاس ڈرونز اور مختلف قسم کے چھوٹے ڈرونز اور دشمن کے دیگر ہوائی جہازوں کی وسیع رینج کا ذکر کیا جنہیں رمضان مسلط جنگ کے دوران سے آج تک نشانہ بنایا گیا۔

امریکی طیارے اور ڈرونز جو جنگ میں تباہ ہوئے - 1

امریکی جنگی طیارے فضا میں اور زمین پر نشانہ بنائے گئے

امریکی کانگریس کے ریسرچ سروس کی رپورٹ نمبر IN12692، ـ جو 5 اکتوبر کو اپ ڈیٹ ہوئی، ـ واضح کرتی ہے کہ جنگ کے دوران امریکی فضائی بیڑے کو پہنچنے والے نقصانات اس کے مختلف حصوں پر محیط رہے؛ جنگی اور حملہ آور حصے میں ایف-15 ای اور ایف-35 اے جنگی طیارے اور A-10 طیارے، ایندھن بھرنے والے حصے میں KC-135 اور ابتدائی انتباہ اور فضائی کنٹرول کے حصے میں ای-3 (E-3 AWACS = Boeing E-3 Sentry) شامل ہیں۔ یہ وہ طیارے ہیں جو یا تو مکمل طور پر تباہ ہوئے یا پھر نقصان سے دوچار ہوکر کام سے گئے۔

امریکی طیارے اور ڈرونز جو جنگ میں تباہ ہوئے - 1

اسپیشل آپریشنز اور تلاش و بچاؤ کے حصے میں MC-130J طیارے اور HH-60W ہیلی کاپٹر بھی تباہ شدہ یا متاثرہ ہوائی جہازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

امریکی طیارے اور ڈرونز جو جنگ میں تباہ ہوئے - 1

سعود عرب کے شہزادہ سلطان ایئربیس میں ریڈار سائٹ

ان نقصانات کا دائرہ امریکی ڈرون اور ہیلی کاپٹر بیڑے پر بھی محیط رہا ہے: MQ-9، MQ-1 اور MQ-4C ڈرونز کے ساتھ ساتھ اپاچی AH-64، AH-6 اور سی ہاک MH-60 ہیلی کاپٹر بھی اس فہرست میں درج ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha